سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتاز، تمغہ امتیاز) کی ہدایات کی روشنی میں ریسکیو 1122 جہلم کے زیر اہتمام
World Day of Remembrance for Road Traffic Victims
کے موقع پر ضلع کونسل ہال جہلم میں ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔
سڑک حادثات صرف ایک لمحے کی لاپرواہی نہیں بلکہ زندگی کا رخ بدل دینے والے سانحات ہوتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد
سڑک حادثات میں بچھڑنے یا زخمی ہونے والوں کی یاد کا عالمی دن کے موقع پر ضلع کونسل ہال جہلم میں ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام ایک پروقار اور اجتماعی شعور کو اجاگر کرنے والی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت اسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمن نے کی۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج خرم ستی، صدر حمزہ بیگ ویلفئر سوسائٹی توصیف بیگ، صدر یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس عبدالغفور چوہان، صدر الصدیق ویلفیئر سوسائٹی سعید احمد، احسن زیدی، ریسکیو 1122 کے اہلکار وں، ریسکیو سکاؤٹس، ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین، ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے افراد اورسول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد سڑک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی یاد کو تازہ رکھنا، ان کے لواحقین کے غم میں شریک ہونا اور معاشرے میں محفوظ ڈرائیونگ اور ٹریفک ذمہ داری کا عملی شعور بیدار کرنا تھا۔ شرکاء کو حالیہ ٹریفک حادثات کے اعداد و شمار، ان کے خوفناک سماجی اثرات، متاثرہ خاندانوں کی داستانِ غم اور حادثات کی روک تھام کے قابلِ عمل اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “سڑک حادثات صرف ایک لمحے کی لاپرواہی نہیں بلکہ زندگی کا رخ بدل دینے والے سانحات ہوتے ہیں، اس لیے ہر شہری، خصوصاً نوجوان طبقے اور ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کو اپنی اخلاقی و سماجی ذمہ داری سمجھنا چاہیے اور موٹر سائیکل کی سپیڈ 50 کلو میٹرفی گھنٹہ سے کم ہونی چاہیے. تقریب کے اختتام حادثات کے متاثرین کے لیے دعا کی گئی اور آگاہی واک بھی کی گئی۔
اس کے علاوہ ایک تقریب کا انعقادگورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں بھی کیا گیا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے کی۔ ان کے علاوہ پرنسپل کالج ہذا پروفیسر مبشر اور دیگر پروفیسرز نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب میں طلباء کو روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی دی گئی اور طلباء کو موٹر سائیکل احتیاط سے چلانے کی ترغیب دی گئی








