اج ریسکیو 1122 نے غریب وال سیمنٹ لمیٹڈ کے تعاون سے ایک موک ایمرجنسی ایکسرسائز کا انعقاد کیا، جو انجینئر سعید احمد، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایات پر منعقد کی گئی۔ یہ مشق غریب وال سیمنٹ لمیٹڈ میں میجر (ر) سکندر زمان، سینئر منیجر ایڈمن اینڈ سیکیورٹی کی زیرِ نگرانی مکمل کی گئی۔
اس موک ایمرجنسی ایکسرسائز کا بنیادی مقصد دونوں اداروں کے مابین باہمی تعاون، مؤثر رابطہ کاری اور ایمرجنسی رسپانس کو مزید بہتر بنانا تھا، تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بروقت اور بہترین انداز میں کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے
اس دوران مختلف فرضی ایمرجنسی مشق کی گئی، جن میں آگ لگنے کی صورتِ حال، زخمی افراد کا محفوظ انخلاء، ابتدائی طبی امداد کی فراہمی اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقام تک منتقل کرنا شامل تھا۔ ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ عملے نے اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کا مظاہرہ کیا جبکہ غریب وال سیمنٹ لمیٹڈ کے عملے نے بھی ایمرجنسی مشق میں بھرپور حصہ لیا۔
موک ایمرجنسی ایکسرسائز کے اختتام پر ریسکیو 1122 تحصیل پنڈ دادنخان کے انچارج محمد فہد امین اور محمد تحسین رضا، سیفٹی آفیسر غریب وال سیمنٹ لمیٹڈ نے دونوں اداروں کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی مشقیں صنعتی اداروں میں ایمرجنسی تیاری کو بہتر بنانے اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کی تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے


