پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
بدھ کو اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ٹیرف اصلاحات کی گئی ہیں جو بہت اہم ہیں اور اس سے ملک کی معیشت کو فائدہ ہو گا۔
ان کے مطابق چار ٹیرف لائنز میں اضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کی گئی ہے جبکہ دو ہزار 700 ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی کم کی گئی ہے جو اس خام مال سے متعلق ہیں جس کی بنیاد پر برآمد کنندگان کو فائدہ پہنچے گا