ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے سلسلہ میں سیشن جج جہلم،ایڈیشنل سیشن جج ،سینئیر سول ججز اور بار ایسوسی ایشن جہلم کے ممبران سے اہم ملاقات
ملاقات کے دوران انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات، باہمی تعاون، قانون کی بالادستی اور عدلیہ و پولیس کے مابین مضبوط رابطہ کاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
الیکشن کے دوران پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے ،ڈی پی او جہلم
پولیس اور عدلیہ انصاف کے نظام کے دو بنیادی ستون ہیں، ان کے مابین مؤثر ہم آہنگی عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو







