جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) نور ویلفیئر سوسائٹی کے صدر فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور محمد ریاض ہوٹل جہلم کے مالک کی جانب سے شاندار چوک جہلم میں غریب اور مزدور طبقے کے لیے اجتماعی ناشتہ پروگرام کا شاندار اہتمام کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس فلاحی تقریب میں محکمہ سوشل ویلفیئر جہلم کے ڈپٹی ڈائریکٹر خضر حیات نیازی، الفلاح تنظیم کے صدر محمد عمر بٹ، اور ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے چیئرمین عبدالغفور چوہان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
دعائیہ تقریب کے بعد سیکڑوں مزدوروں اور مستحق افراد نے ناشتہ کیا۔ منتظمین کے مطابق یہ سلسلہ سات دن تک شاندار چوک جہلم میں جاری رہے گا، جس کے بعد جہلم کے مختلف مقامات پر جہاں مزدور طبقہ صبح مزدوری کے لیے جمع ہوتا ہے، وہاں بھی ایک ایک ہفتہ تک ناشتہ کرایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق، معروف کالم نگار، تجزیہ نگار اور صدر عوامی میڈیا پاکستان ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے اس فلاحی اقدام کو خدمتِ انسانیت اور معاشرتی ہم آہنگی کی بہترین مثال قرار دیا۔۔
جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) نور ویلفیئر سوسائٹی کے صدر فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور محمد ریاض ہوٹل جہلم کے مالک کی جانب سے شاندار چوک جہلم میں غریب اور مزدور طبقے کے لیے اجتماعی ناشتہ پروگرام
byPakistan News 4k
-
0
