🎙️ سرائے عالمگیر تحصیل رپورٹر)
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے ویژن کے مطابق سرائے عالمگیر سے جہلم، گجرات، میرپور اور منڈی بہاؤالدین کے لیے الیکٹرک بس سروس کا آغاز کیا جانا چاہیے تاکہ عوام کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ:
> "پنجاب کے ہر شہری کو جدید، سستا اور آرام دہ سفر فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔"
ان خیالات کا اظہار معروف کالم نگار، تجزیہ نگار اور صدر عوامی میڈیا پاکستان ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے اپنے اخباری بیان میں کیا.
ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے کہا کہ سرائے عالمگیر کو ترقیاتی منصوبوں میں ہمیشہ نظرانداز کیا گیا ہے، جو کہ شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک کے مترادف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب سرائے عالمگیر کے عوام کو برابری کی سطح پر سہولیات فراہم کرے تاکہ یہ شہر بھی ترقی کے سفر میں شامل ہو سکے۔
ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے مزید کہا کہ الیکٹرک بسوں کا آغاز نہ صرف عوامی سہولت کا باعث ہوگا بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور جدید ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کا ذریعہ بھی بنے گا۔
سرائے عالمگیر کو ترقیاتی منصوبوں میں ہمیشہ نظرانداز کیا گیا ہے، جو کہ شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک کے مترادف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب سرائے عالمگیر کے عوام کو برابری کی سطح پر سہولیات فراہم کرے
byPakistan News 4k
-
0
