جماعت اسلامی کا کل پاکستان اجتماع عام گیارہ سال کی طویل مدت کے بعد مینار پاکستان لاہور کے سبزہ زار میں 21 تا 23 نومبر منعقد ہو رہا ہے ، ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی اس کی تیاریاں زبردست طریقے سے جاری ہیں

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) جماعت اسلامی پاکستان کے کل پاکستان اجتماع عام مورخہ 21 تا 23 نومبر 2025 کے لیے تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں ، ان شاء اللّہ جہلم سے بڑی تعداد میں لوگ اس میں شرکت کریں گے ، ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کیا ، تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کا کل پاکستان اجتماع عام گیارہ سال کی طویل مدت کے بعد مینار پاکستان لاہور کے سبزہ زار میں 21 تا 23 نومبر منعقد ہو رہا ہے ، ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی اس کی تیاریاں زبردست طریقے سے جاری ہیں ، جہلم کی چاروں تحصیلوں کے زمہ داران میں اشتہارات ، بینرز ، ھینڈ بلز تقسیم کئے جا چکے ہیں ، ہر سطح کا نظم عوام سے مسلسل رابطے میں ہے اور انہیں اجتماع کے لیے تیار کر رہا ہے ، اس دفعہ اجتماع کا ماٹو (بدل دو نظام) رکھا گیا ہے ، عوام میں بھی زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے ، لاہور میں اجتماع گاہ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، ہر ضلع کے لیے الگ رہائشگاہ کا انتظام کیا گیا ہے جہاں قد آدم سکرین نصب کی گئی ہیں تاکہ شرکائے اجتماع اپنی رہائش گاہوں میں ہی اجتماع کی مکمل کاروائی میں شامل رہ سکیں ، کھانا بھی تین ٹائم اجتماعی طور پر تقسیم کیا جائے گا ، امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ اس دفعہ اجتماع پہلے کی نسبت زیادہ حاضری کے ساتھ ہو گا ، گمان کیا جا رہا ہے کہ اجتماع کی حاضری حج کے بعد دوسری بڑی حاضری ہو گی ، جہلم کی چاروں تحصیلوں کے امراء ضیاء الرحمن امیر تحصیل جہلم ، طارق محمود سیٹھی امیر تحصیل دینہ ، سید ضیاء اللہ بخاری امیر تحصیل سوہاوہ ، خالد ریحان امیر تحصیل سوہاوہ امیر شہر جہلم شبیر احمد میر اجتماع کے لیے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں ، انشاء اللہ یہ اجتماع پاکستان میں اپنی نوعیت کا بے مثال اجتماع ہو گا جس سے مستقبل کی سیاست پر گہرے اثرات نظر آئیں گے ،

Post a Comment

Previous Post Next Post