ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد،قبضہ مافیا اور منشیات فروشی کی روک تھام کے حوالے سے ڈی پی او آفس جہلم میں میٹنگ کا انعقاد
میٹنگ میں ضلع ہذا کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز،انچارج سیف سٹی اور دیگر افسران نے شرکت کی
ٹریفک قوانین پر موثر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،اوور اسپیڈنگ، کم عمر ڈرائیونگ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے
اسکول و کالجز کے اوقات میں ٹریفک مینجمنٹ کیلئے خصوصی ڈپلائمنٹ کی جائے
منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں،بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی لسٹ اپڈیٹ کر کے ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جائیں گی،
قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لائی جائیں شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے
عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کے لیے بھرپور محنت، دیانت داری اور ذمہ داری سے فرائض سرانجام دیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو


