ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس میں میڈیا نمائندگان کے ساتھ ٹریفک قوانین کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس میں میڈیا نمائندگان کے ساتھ ٹریفک قوانین کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد 




میٹنگ میں ضلع بھر کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، جرائم کی روک تھام، ٹریفک مینجمنٹ، تھانہ جات کی کارکردگی، اور پولیس و میڈیا کے باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

 تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی، شفاف تفتیش اور میرٹ پر کارروائی ہر افسر کی اولین ذمہ داری ہے

ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا،کم عمر ڈرائیونگ، بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ، غلط پارکنگ، اوور اسپیڈنگ اور ون ویلنگ کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے

مصروف بازاروں، چوکوں اور تعلیمی اداروں کے اطراف ٹریفک وارڈنز کی اضافی ڈیوٹی لگائی گئی ہے

شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک فلو بہتر بنانے، سڑکوں پر رکاوٹیں ختم کرنے اور تجاوزات ہٹانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ اقدامات کیے جا رہے ہیں

ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلے میں اسکولز، کالجز، مارکیٹس اور سوشل میڈیا پر آگاہی سیشن، بروشرز اور لیکچرز کا سلسلہ بڑھایا جائے گا

تمام صحافی برادری بھی اس سلسلے میں عوام الناس کو آگاہی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں

صحافی معاشرے کی آنکھ اور عوام کی آواز ہے۔ میڈیا مثبت رپورٹنگ اور حقائق کی نشاندہی کرکے پولیس کو بہتر فیصلوں میں مدد دیتا ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو 





Post a Comment

Previous Post Next Post