ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا تھانہ سول لائنز کا وزٹ


ڈی پی او جہلم نے ٹریفک سے متعلق کیے گئے اقدامات اور تھانہ کی بلڈنگ کا تفصیلی جائزہ لیا،ٹریفک قوانین کے حوالے سے ایس ایچ او اور متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کی گئیں

غلط پارکنگ، ون وے کی خلاف ورزی اور کم عمر ڈرائیونگ کے خلاف فوری کارروائیاں کی جائیں،بازاروں، تعلیمی اداروں اور مصروف مقامات پر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ڈیوٹی میں اضافہ کیا جائے

 تھانہ  کی بلڈنگ اور صفائی ستھرائی، سیکیورٹی، ریکارڈ روم، فرنٹ ڈیسک، حوالات اور سائلین کے بیٹھنے کے انتظامات چیک کیے گئے

 تھانہ پولیس کے رویے میں بہتری اور شہریوں کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آنا اولین ترجیح ہونی چاہیے، تھانہ کو مزید صاف، منظم اور عوام دوست تھانہ بنانے کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو




Post a Comment

Previous Post Next Post