ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی کرسمس کے موقع پر پریسبیٹیرین چرچ سول لائنز میں مسیحی برادری کے رہنماؤں کے ساتھ کیک کٹنگ تقریب میں شرکت
مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی اور بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے اور باہمی احترام کے فروغ پر زور دیا
پاکستان میں تمام اقلیتیں برابر کے حقوق رکھتی ہیں اور جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مذہبی آزادی اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے
مسیحی برادری کے رہنماؤں نے کرسمس کے موقع پر پولیس کے تعاون، سکیورٹی انتظامات اور اظہارِ یکجہتی پر ڈی پی او جہلم اور جہلم پولیس کا شکریہ ادا کیا
مسیحی برادری کے مذہبی تہواروں کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنے تہوار مکمل امن و اطمینان کے ساتھ منا سکیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو
Tags
@1122
@dina
@Dpo jhelum
@jhelum News
@Pakistan #Pakistan
@pakistan News 4k
@Police
@RPO @police @jhelum
@Todey news





