ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں محکمہ جنگلات کے سینئر افسران کے ساتھ غیر قانونی شکار کی روک تھام کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد
میٹنگ میں ضلع جہلم کے مختلف علاقوں میں ہونے والے غیر قانونی شکار، اسباب اور اس کے تدارک کے لیے جامع حکمتِ عملی پر غور کیا گیا
غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، پولیس اور محکمہ جنگلات کے درمیان قریبی رابطہ قائم رکھتے ہوئے مشترکہ ناکہ بندیوں، سرچ آپریشنز اور گشت کو مزید مؤثر بنایا جائے گا،ڈی پی او جہلم
حساس اور نشاندہی شدہ علاقوں میں خصوصی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی تاکہ غیر قانونی شکار کی بروقت روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔
غیر قانونی شکار کی اطلاع ملتے ہی فوری رسپانس یقینی بنایا جائے گا، جبکہ ملزمان کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے
جنگلی حیات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ غیر قانونی شکار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو
.jpeg)


.jpeg)
