ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیر صدارت تھانہ صدر میں تفتیشی افسران سے میٹنگ کا انعقاد


 

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیر صدارت تھانہ صدر میں تفتیشی افسران سے میٹنگ کا انعقاد

میٹنگ میں ایس ڈی پی او صدر، ایس ایچ او تھانہ صدر اور تفتیشی افسران تھانہ صدر نے شرکت کی

دوران میٹنگ تمام تر زیر تفتیش مقدمات و نامکمل چالان زیر بحث آئے

میٹنگ میں پراسیکیوشن سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے مقدمات کی بروقت یکسوئی اور عدالت ہائے میں ترسیل کو یقینی بنانے کی ہدایت

ایس ایچ او یقینی بنائے کہ مقدمات کے چالان اندر میعاد 14 یوم عدالت ہائے میں موصول ہوں، ڈی پی او جہلم





عوام الناس کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کرنے کے ساتھ ساتھ رپورٹ ہائے 173ض ف کی بروقت عدالتوں میں ترسیل انتہائی ضروری ہے

تکمیل ریکارڈ پر خصوصی توجہ دیں، سپروائزری افسران تھانہ جات میں ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کریں، پینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹس کی یکسوئی یقینی بنائیں

تمام تھانہ جات اور سرکل افسران کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے، اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی جبکہ ناقص کارکردگی پر بازپرس ہو گی،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو 

Post a Comment

Previous Post Next Post