ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور میں ہونے والے سکاؤٹس/وولنٹئرز انٹرنیشنل چیلنج 2025 میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ریسکیو 1122 جہلم کی سکاؤٹ ٹیم نے راولپنڈی ڈویژن میں پہلی جب کہ ایونٹ میں نویں پوزیشن حاصل کی، جو ضلع کے لیے ایک قابلِ فخر کام ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے جہلم ٹیم کی شاندار پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صرف ٹیم کی نہیں بلکہ پورے ضلع کی ہے۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ریسکیو 1122 جہلم آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت اور بین الاقوامی معیار پر کارکردگی کو برقرار رکھے گا۔ ایونٹ میں کل 60 ٹیمیں شامل تھیں