ڈی پی او جہلم نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، سروس ڈیلیوری کے معیار اور عملے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور سروس ونڈوز پر موجود شہریوں سے براہِ راست گفتگو کی اور ان کے مسائل و فیڈبیک سنے
شہریوں کے کام میں غیر ضروری تاخیر نہ ہو، ہر شہری کے ساتھ خوش اخلاقی رہنمائی اور مکمل تعاون کو یقینی بنایا جائے،ڈی پی او جہلم
خدمت مرکز کا مقصد عوام کو ون ونڈو کے تحت فوری، شفاف اور بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے اور جہلم پولیس اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے
پولیس کی کارکردگی جانچنے کےلئے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو



