نیو ایئر کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے سخت احکامات جاری کر دیے گئے ہیں


 نیو ایئر کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے سخت احکامات جاری کر دیے گئے ہیں

 ہلڑ بازی، ون ویلنگ، موٹر سائیکلوں پر خطرناک کرتب، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا

 ضلع بھر میں خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو اہم شاہراہوں، چوراہوں، رہائشی علاقوں اور حساس مقامات پر تعینات ہوں گی

نیو ایئر نائٹ کے دوران ناکہ بندی، سنیپ چیکنگ اور گشت کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا

 ٹریفک پولیس اور تھانہ جات کی مشترکہ ٹیمیں ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے خلاف کارروائیاں کریں گی جبکہ ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف فوری مقدمات درج کیے جائیں گے

 عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ڈی پی او جہلم

 شہریوں سے اپیل کی کہ نیو ایئر کو پُرامن انداز میں منائیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں،ڈسٹرکٹ پولیس جہلم نیو ایئر کے موقع پر شہریوں کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

Post a Comment

Previous Post Next Post