آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا اور ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا تھانہ للہ کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا شاندار افتتاح
افتتاحی تقریب میں ایس ڈی پی او پنڈ دادنخان،ایس ایچ او تھانہ للہ، پولیس کے سینئر افسران، معززینِ علاقہ اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
تھانہ للہ کی نئی بلڈنگ جدید تقاضوں کے مطابق تعمیر کی گئی ہے جس میں سائلین کے لیے الگ استقبالیہ، صاف ستھرا ماحول، مناسب انتظار گاہ، جدید دفاتر، حوالات اور ریکارڈ روم شامل ہیں۔ نئی عمارت سے نہ صرف عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی بلکہ پولیس اہلکاروں کو بھی فرائض کی انجام دہی میں آسانی ہوگی،ڈی پی او جہلم
سرکاری تنصیبات اس ملک و قوم کی امانت اور پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں،ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے،کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی،شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آتے ہوئے انکے مسائل کے حل میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے
پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری سے سروس ڈیلیوری میں نمایاں بہتری آتی ہے اور عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہوتا ہے،آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا
Pakistan News 4k












