موٹروے پولیس M-2 نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی



لاہور (نمائندہ خصوصی) — موٹروے پولیس نے ایک بار پھر بروقت کارروائی کر کے اپنی فرض شناسی اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دے دیا۔ لاہور کے قریب موٹروے M-2 پر ایک وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 7 قیمتی جانوں کو بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق، لاہور سے سیالکوٹ جانے والی ایک مسافر وین میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ جیسے ہی واقعے کی اطلاع ملی، موٹروے پولیس کے اہلکار فوراً حرکت میں آئے اور جلتی ہوئی وین کو فوری طور پر روکا۔ تمام 7 مسافروں کو بحفاظت وین سے نکال لیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، اگر پولیس بروقت کارروائی نہ کرتی تو کسی بڑے جانی نقصان کا اندیشہ تھا۔ وین مکمل طور پر جلنے سے بچا لی گئی۔

واقعے کے بعد مسافروں نے موٹروے پولیس کے اہلکاروں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور ان کی بروقت ریسکیو کارروائی کو سراہا۔

ڈی آئی جی موٹروے پولیس سید فرید علی نے فوری ردعمل اور انسانی جانوں کو بچانے پر موقع پر موجود افسران و اہلکاروں کو شاباش دی اور ان کی فرض شناسی کو سراہا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post