جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) جہلم کے شہریوں کے لیے خوشخبری الیکٹرو بسیں چلانے کا فیصلہ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا جہلم کے شہریوں کے لیے بڑا اقدام گزشتہ روز وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ اظہر کیانی نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی جہلم کے ہمراہ الیکٹرو بس کے ممکنہ روٹس کا جائزہ لیا جہلم سے دینہ منگلا تک بسیں چلانے کا امکان

جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) جہلم کے شہریوں کے لیے خوشخبری الیکٹرو بسیں چلانے کا فیصلہ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا جہلم کے شہریوں کے لیے بڑا اقدام گزشتہ روز وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ اظہر کیانی نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی جہلم کے ہمراہ الیکٹرو بس کے ممکنہ روٹس کا جائزہ لیا جہلم سے دینہ منگلا تک بسیں چلانے کا امکان الیکٹرو بسیں چلنے سے شہریوں کو آرام دہ اور سستا سفر ملے گا تفصیلات کے مطابق جہلم کے شہریوں کے لیے خوشخبری وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی خصوصی کاوش سے الیکٹرو بسیں چلانے کا فیصلہ گزشتہ روز وزیر مملکت کے بھائی حمزہ اظہر کیانی نے سیکٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ہمراہ الیکٹرو بسیں چلنے کے مختلف روٹس کا دورہ کیا امکان ہے کہ جہلم سے دینہ اور منگلا تک یہ بسیں چلائی جائیں گی اور شہریوں کو آرام دہ اور سستی سواری کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ذرائع کے مطابق فی الحال 15 بسیں چلائی جائیں گی اور بعد میں اس کی تعداد 27 تک پہنچ جائے گی مہنگائی کے اس دور میں جہلم کے شہریوں کے لیے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے ایک بڑا اقدام کر کے شہریوں کے دل جیت لیے شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے جہلم شہر کے لیے ایک اچھا اقدام کیا ہے الیکٹرو بسیں چلنے سے ہمیں سستی سواری بھی ملے گی شہریوں نے الیکٹرو بسیں چلانے کی کاوش میں وزیر مملکت بلال اظہر کو خراج تحسین پیش کیا

Post a Comment

Previous Post Next Post