پاکستان میں صحافت کی ساکھ بچانے کے لیے صحافتی اداروں کو سیاست و کاروبار سے پاک کرنا ہوگا، ڈاکٹر تصور حسین مرزا
سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر )
معروف کالم نگار ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں قومی و مقامی صحافیوں کی ساکھ کو مزید گرنے سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ صحافتی اداروں میں سیاستدانوں، سماجی کارکنوں اور کاروباری شخصیات کی بجائے حقیقی صحافیوں اور میڈیا نمائندگان کو شامل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آج کئی صحافتی ادارے ایسے افراد کے زیرِ اثر آچکے ہیں جن کا صحافت سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں، جس کے باعث میڈیا کی غیرجانبداری اور ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔
ڈاکٹر تصور حسین مرزا کا کہنا تھا کہ صحافت معاشرے کا آئینہ ہے، اگر اس آئینے پر ذاتی مفادات، سیاسی جھکاؤ یا مالی دباؤ کا دھند چھا جائے تو سچائی عوام تک نہیں پہنچ سکتی۔
انہوں نے زور دیا کہ صحافی برادری کو تعلیم، تربیت، دیانت اور سچائی کو اپنا شعار بنانا ہوگا تاکہ عوام کا اعتماد بحال رہے اور میڈیا اپنی اصل روح کے ساتھ قومی خدمت انجام دے سکے۔
پاکستان میں صحافت کی ساکھ بچانے کے لیے صحافتی اداروں کو سیاست و کاروبار سے پاک کرنا ہوگا، ڈاکٹر تصور حسین مرزا
byPakistan News 4k
-
0
