سرائے عالمگیر: گورنمنٹ ہائی سکول میں یومِ سیاہ کی تقریب، کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

سرائے عالمگیر: گورنمنٹ ہائی سکول میں یومِ سیاہ کی تقریب، کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم سرائے عالمگیر(ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے خلاف گورنمنٹ ہائی سکول سرائے عالمگیر میں یومِ سیاہ کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سی او ٹی ایم اے سرائے عالمگیر جناب عظمت فرید وڑائچ، چیئرمین عالمگیر ٹرسٹ انٹرنیشنل یو کے جناب محمد عرفان بٹ، سرفراز سرمد ایڈووکیٹ، چودھری ثقب الرحمن انکم ٹیکس آفیسر ٹی ایم اے سرائے عالمگیر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب بشیر احمد، اساتذہ کرام اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر محمد عارف رضا اور دیگر مقررین نے کہا کہ کشمیر کل بھی پاکستان کا حصہ تھا، آج بھی ہے اور ان شاء اللہ کل بھی پاکستان کا حصہ ہی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی وہ حق ہے جس کے لیے کشمیری قوم برسوں سے اپنی جان و مال کی قربانیاں دے رہی ہے اور قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اس لیے بہت جلد آزادی کا سورج کشمیر کی وادیوں میں طلوع ہوگا۔ مقررین نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قراردادوں اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے کردار ادا کریں، تاکہ دنیا کو پائیدار امن کے راستے پر گامزن کیا جاسکے۔ تقریب کے اختتام پر طلباء و اساتذہ نے ایک ریلی نکالی جس میں کشمیری عوام سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post