مسلم چیرٹی اور خیرالناس تنظیم کے باہمی تعاون سے گورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی سکول میں دو نئے کلاس رومز کی تعمیر مکمل، ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کیا
جہلم
سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا )
تفصیلات کے مطابق مسلم چیرٹی یو کے اور خیرالناس تنظیم کے باہمی تعاون سے گورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی سکول جہلم میں دو نئے کلاس رومز کی تعمیر مکمل کر لی گئی۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن تھے جنہوں نے فیتہ کاٹ کر منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا۔تقریب میں ڈائریکٹر مسلم چیرٹی یو کے عرفان راجپوت، صدر خیرالناس قاضی تسنیم اصغر، جنرل سیکرٹری انعام الحق اور سی ای او ایجوکیشن ضلع جہلم محمد شہزاد نے خصوصی شرکت کی۔ سکول کونسل کی نمائندگی عبدالغفور چوہان اور محمد عمر بٹ نے کی ، جن کی بھرپور کاوشیں اس منصوبے میں شامل حال رہیں۔
پرنسپل ادارہ محمود مرزا نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔اس منصوبے کا مقصد اسکول میں بڑھتی ہوئی طلباء کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنا اور تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے مسلم چیرٹی اور خیرالناس تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلاحی اداروں کا حکومت کے ساتھ اشتراک معاشرتی ترقی اور بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات نہایت قابلِ تحسین ہیں۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن محمد شہزاد کی خصوصی کاوشوں کو بھی سراہا گیا جن کی بھرپور رہنمائی اور تعاون سے یہ منصوبہ کامیابی سے مکمل ہوا۔ ان کی تعلیم دوست پالیسیوں اور ضلعی سطح پر فعال کردار کو شرکائے تقریب نے خراجِ تحسین پیش کیا۔ڈائریکٹر مسلم چیرٹی عرفان راجپوت نے کہا کہ ان کی تنظیم پاکستان میں تعلیم اور فلاحی منصوبوں میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔ صدر خیرالناس قاضی تسنیم اصغر نے کہا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے مشترکہ کوششیں ہی حقیقی تبدیلی لا سکتی ہیں۔تقریب کے اختتام پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور نئے کلاس رومز کے قیام کو تعلیم دوست اقدام قرار دیا گیا۔
یاد رہے کہ تبلیغ السلام ہائی سکول ڈاکٹر محمد مرزا کی فیملی نے یہ سکول بنا کر محکمہ ایجوکیشن کے حوالے کیا تھا
مسلم چیرٹی اور خیرالناس تنظیم کے باہمی تعاون سے گورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی سکول میں دو نئے کلاس رومز کی تعمیر مکمل، ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کیا :- سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا )
byPakistan News 4k
-
0
