*پل بناؤ فیصلے مٹاؤ جہلم اور میرپور کے درمیان دریا پر پل بناؤ میرپور اور جہلم کو ایک کروعبدالغفور چوھان*
سرائے عالمگر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا )
جہلم شہر اور میرپور کے درمیان دریائے جہلم پر پنڈی خیرا کے مقام پر پل بنایا جائے میرپور اور جہلم کے شہریوں کا حکومت سے مطالبہ تفصیلات کے مطابق جہلم اور میرپور کے شہریوں نے حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس جدید دور میں ہم آج بھی کشتی پر سوار ہو کر دریائے جہلم کو عبور کرتے ہیں اگر پنڈی خیرا کے مقام پر دریا پر پل بنایا جائے تو جہلم سے میرپور کا فاصلہ تقریباً 20 کلومیٹر رہ جاتا ہے اگر منگلا پل کے ذریعے میرپور جائیں تو یہ ہی فاصلہ 50 کلومیٹر بن جاتا ہے ہم عرصہ دراز سے یہ سنتے آ رہے ہیں کہ اس مقام پر پل بنے گا لیکن ابھی تک کسی بھی حکومت نے اس طرف توجہ نہیں دی اس موقع پر سماجی شخصیت عبدالغفور چوہان اور محمد عمر بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنڈی خیرا کے مقام پر پل بنایا جائے تو اس سے ایک تو دونوں شہروں کی عوام کو سہولت ہو جائے گی میرپور اور جہلم کا فاصلہ 20 کلومیٹر رہ جائے گا اور دوسرا اس روڈ پر کاروباری لوگوں کا کاروبار بڑھ جائے گا اور جہلم سے براستہ دینہ اور منگلا روڈ پر ٹریفک کا دباؤ کم ہو جائے گا اس لیے شہریوں نے جناب وزیر مملکت بلال اظہر کیانی صاحب سے اپیل کرتے ہیں کہ جہاں آپ جہلم کی عوام کے لیے بہت سارے منصوبے کے کر آئے ہیں انہی منصوبوں میں پل والا منصوبہ بھی شامل کیا جائے ۔۔۔
پل بناؤ فیصلے مٹاؤ جہلم اور میرپور کے درمیان دریا پر پل بناؤ میرپور اور جہلم کو ایک کرو (عبدالغفور چوھان)
byPakistan News 4k
-
0
