ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر
محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے نئے انیشیٹیو "موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ" کا علاقہ تھانہ ڈومیلی میں شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری
موبائل پولیس اسٹیشن کے ذریعے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید،نئے لائسنس کے اجراء، کریکٹر سرٹیفیکیٹ اور دیگر خدمات موقع پر ہی فراہم کی گئیں،
علاقہ مکینوں نے اس اقدام کو عوام دوست پالیسی قرار دیتے ہوئے پنجاب حکومت اور ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کا شکریہ ادا کیا،
اس سروس کا مقصد شہریوں کو سہولت دینا اور تھانہ یا آفس کے چکر لگانے سے بچانا ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو
