ضلع جہلم میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مضبوط بنانے اور ہنگامی حالات میں پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے جہلم پولیس کی جانب سےخصوصی موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا
ایس ایچ او تھانہ سول لائنز ،CTD،ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ ٹیموں نے بھی اس آپریشنل ڈرل میں بھرپور شرکت کی
ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے دوران کالج کی عمارت کا مکمل حفاظتی معائنہ کیا گیا،مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر فوری رسپانس کا عملی مظاہرہ کیا گیا،ایلیٹ فورس کا ریپڈ ایکشن اور عمارت کا کلیئرنس آپریشن کیا گیا،ریسکیو ٹیموں کی جانب سے زخمیوں کی فوری منتقلی اور میڈیکل اسسٹنس،بم ڈسپوزل اسکواڈ کا حفاظتی سوئپ اور سرچ آپریشن سمیت،ٹریفک پولیس کی جانب سے ایمرجنسی روٹس کی ڈائیورشن اور ٹریفک مینجمنٹ کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا
امن و امان کا قیام جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ایسے عملی فرضی مشقیں نہ صرف فورس کی مہارت بڑھاتی ہیں بلکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر کارروائی کو یقینی بناتی ہیں۔ شہریوں کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو




