ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے کرسمسں تقریبات کے انعقاد ، بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام ، فائر سیفٹی پر عمل درآمد کے متعلق بریفنگ دی۔
1122 جہلم اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع بھر میں موجود تمام چرچ میں ہونے والے تمام بڑے اجتماعات پر ایمرجنسی کوریج فراہم کرے گا،
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ ریسکیو اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال کے لئے ریسکیو 1122 ہمہ وقت تیار ہے۔
Tags
@1122
@dina
@Dpo jhelum
@jhelum News
@Pakistan #Pakistan
@pakistan News 4k
@Police
@RPO @police @jhelum
@Todey news




