ہم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولتے ریسکیو 1122


ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد کی خصوصی ہدایات پر 22 دسمبر کو راولپنڈی میں مریض کو منتقل کر نےکے دوران پیش آنے والے افسوسناک روڈ ٹریفک حادثے میں شہید ہونے والے، پنڈ دادن خان سے تعلق رکھنے والے ریسکیو 1122 کے بہادر اہلکار مختار احمد کی یاد میں آج ریسکیو آفس پنڈ دادن خان میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

قرآن خوانی کے بعد ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستے نے اسٹیشن انچارج محمد فہد امین کی قیادت میں شہید کی آخری آرام گاہ پر حاضری دی، سلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی جانب سے شہید مختار احمد کے اہلِ خانہ کے لیے بھیجے گئے تحائف شہید کے بچوں میں تقسیم کیے گئے، تاکہ یہ پیغام دیا جا سکے کہ ریسکیو 1122 اپنے شہداء کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے کہا

 شہید مختار احمد جیسے بہادر اور فرض شناس اہلکار ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے انسانیت کی خدمت کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ایک عظیم مثال قائم کی۔ ایسے شہداء ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور ان کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ریسکیو 1122 اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کا ہر اہلکار عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، اور شہداء کی قربانیاں ادارے کے عزم، حوصلے اور پیشہ ورانہ وابستگی کا واضح ثبوت ہے۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post