ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو اور ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کی مشترکہ صدارت میں ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی (DRC) کے حوالے سے ڈی سی آفس میں میٹنگ کا انعقاد


 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو اور ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کی مشترکہ صدارت میں ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی (DRC) کے حوالے سے ڈی سی آفس میں میٹنگ کا انعقاد

میٹنگ میں ضلع بھر میں عوامی تنازعات کے حل کے لیے DRC کے موجودہ نظام، کارکردگی اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی کا مقصد عوامی مسائل کو فوری، منصفانہ اور کم خرچ طریقے سے حل کرنا ہے۔ کمیٹی کے ذریعے چھوٹے تنازعات عدالتوں تک پہنچنے سے پہلے ہی نمٹا دیے جاتے ہیں، جس سے عوام کو سہولت اور عدلیہ کے بوجھ میں نمایاں کمی آتی ہے،ڈی پی او جہلم

شہریوں میں DRC کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے ہدایات بھی جاری کی گئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں




ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی نہ صرف عوامی تنازعات کو فوری اور منصفانہ طور پر حل کرتی ہے بلکہ تھانہ اور عدالتوں پر پڑنے والے بوجھ کو بھی کم کرتی ہے۔ پولیس کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینا اور ان کے مسائل گھر کی دہلیز پر حل کرنا ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو 

Post a Comment

Previous Post Next Post